the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک جب کہ سیکیورٹی فورسز نے 99 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، جھڑپوں میں افغان فوج کے 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ غزنی کے ضلع انبار میں ایک پولیس وین سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس میں 6 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ضلع گیلان میں بھی ایک موٹرسائیکل سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس  میں مزید 3  شہری جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثنا افغان سیکیورٹی فورسز اوراتحادی فوج نے  ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 99 طالبان جنگجوئوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

صوبے ہلمند میں نیٹوطیاروں کی بمباری سے طالبان کے سینئر لیڈرسمیت 21 جنگجو مارے گئے۔  وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہرعظیمی نے ایک بیان میں کہا کہ افغان فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں  طالبان جنگجوئوں کوہلاک کیا جس میں 7 پاکستانی



جنگجو بھی شامل ہیں۔ فورسز نے بھاری مقدار میںمختلف اقسام کے ہتھیار اور دھماکا خیزمواد بھی قبضے میں لے لیا۔ جھڑپوں میں افغان فوج کے 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ قندوز میں فورسز نے 6 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ فورسزنے آپریشن صوبہ ننگرہار،لغمان،قندوز،قندھار،ارزگان،میدان وردک،لوگر اور ہلمند میںکیا۔ ادھر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے افغانستان میں شہری  ہلاکتوں کے حوالے سے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ہزاروں افغان شہریوں کے خاندان انصاف سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے پاس امریکی فوج کے خامیوں سے پْرنظام انصاف کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ علاوہ ازیں بیلجیئم کے آرمی چیف جنرل گیرارڈ وان کائیلیبرگ نے افغانستان کا اچانک دورہ کیا۔ انھوں نے افغان حکام سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.